حیدرآباد۔12دسمبر(اعتماد نیوز) شہر کے مصروف علاقہ یوسف گوڑہ کے جواہر نگر
میں آج ایک گیس سلنڈر پھٹ پڑا جس کے بعد اس گھر میں موجود دو کم سن ہلاک
ہوگئے ایک کم سن شدید
زخمی ہوگیا۔۔ یہ حادثہ آج دو پہر میں پیش آیا۔اس
حادثہ کے بعد کم سن بچوں کو گیس کے دھامکہ کی وجہ سے تکلیف بر داشت کے
باہر تھی اور زخمی کم سن عثمانیہ دوا خانہ میں زیر علاج ہے۔